Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اتوار ’’گوپی چند سر‘‘ کا دن رہا شاگردوں کی جیت اور اُستاد کی چار کامیابیاں

اتوار ’’گوپی چند سر‘‘ کا دن رہا شاگردوں کی جیت اور اُستاد کی چار کامیابیاں

حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے کہنہ مشق شٹلر اور بیڈمنٹن گرو پولیلا گوپی چند بلاشبہ آج کے ہیرو رہے، جنہوں نے شخصی طور پر کوئی مقابلہ کئے بغیر اتوار کو چار شاندار کامیابی حاصل کی۔ ’’گوپی چند سر‘‘ کی حیدرآباد میں واقع ’’گوپی چند بیڈمنٹن اکیڈیمی‘‘ کے ایک مایہ ناز سپوت پرنیت نے اپنے ساتھی سری کانت کو سنگاپور اوپن کے فائنل میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا سوپر سیریز خطاب جیت لیا چنانچہ اس مقابلہ کے فاتح اور شکست خوردہ دونوں ہی ان کے شاگرد تھے۔ جکارتہ میں پمنگونن جیا رایا جونیر گرینڈ پری میں اس اکیڈیمی کا گیاتری اور سمعیہ فاروقی نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا جبکہ سنگلز میں ایک ساجھیدار گیاتری نے اپنی ساتھی سمعیہ کو شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ یہ دونوں بھی گوپی سر کی شاگرد اور حیدرآباد کی گوپی چند اکیڈیمی کی تربیت یافتہ ہیں۔ مزید برآں گیاتری پولیلا خود گوپی چند کی قابل فخر دُختر بھی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT