Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اتھلیٹس کیلئے مفید غذا یقینی بنائیں اسپورٹس اتھارٹی کو حکومتی ہدایت

اتھلیٹس کیلئے مفید غذا یقینی بنائیں اسپورٹس اتھارٹی کو حکومتی ہدایت

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت کھیل کود نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کو اتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ ربط میں رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ این آئی ایس پٹیالہ میں ٹریک اینڈ فیلڈ کے اتھلیٹس کو درکار ڈوپ سے پاک غذائی اشیاء ملتی رہیں۔ یہ ہدایت وزیر اسپورٹس سرب نند سونوال کے اس سنٹر کو اچانک دورہ میں دی گئی۔ انھوں نے این آئی ایس میں سینئر کے ساتھ ساتھ جونیر اتھلیٹس کی شکایات سنیں۔ ان میں سے بعض اتھلیٹس بشمول شاٹ پٹر منجیت کور ریو اولمپکس کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے اس سنٹر میں موجود سہولیات سے بہ نفس نفیس واقفیت بھی حاصل کی۔ جب انھیں معلوم ہوا کہ اتھلیٹس کو مناسب فوڈ سپلیمنٹس مہیا نہیں کرائے جارہے ہیں، وزیر کھیل کود نے ایس اے آئی کو اس ضمن میں ضروری اقدامات کیلئے دو یوم کا وقت دیا۔ اے ایف آئی عہدیداروں نے کہا کہ غذائی اشیاء کی خریداری کے تعلق سے بعض مسائل تھے لیکن اب وہ اسٹاک حاصل کرچکے ہیں اور اسے کل سے اتھلیٹس میں تقسیم کیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ لگ بھگ 40 اتھلیٹس پہلے ہی ٹریننگ کے سلسلے میں پولینڈ کو روانہ ہوچکے ہیں اور چند اتھلیٹس این آئی ایس پٹیالہ میں ہی ریو گیمز کی تیاریاں کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ ہدایت بھی دی کہ این آئی ایس میں جلد از جلد اِنڈور ٹریک بنایا جائے تاکہ جونیر اتھلیٹس کو بہتر تربیتی سہولیات فراہم ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT