Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اتھلیٹکس مقابلوں میں روس کی شرکت معطل

اتھلیٹکس مقابلوں میں روس کی شرکت معطل

ماسکو۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کی اتھلیٹکس فیڈریشن کو عارضی طور پر اولمپک گیمز سمیت تمام بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ روس کے خلاف یہ اقدام مبینہ طور پر وسیع پیمانے پر ڈوپنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔ اتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف نے کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روس میں حکومت ڈوپنگ میں ملوث تھی ۔ آئی اے اے ایف کے کونسل اراکین نے روس پر پابندی لگائے جانے کے حق میں 22 جبکہ اس کے خلاف صرف ایک ووٹ دیا۔ اتھلیٹکس کی عالمی تنظیم کے صدر لارڈ کو نے کہا ’’یہ ہم سب کیلئے ہوشیار ہو جانے کا وقت ہے‘‘۔ہمارا کھیل خود کو شرمناک حالت میں دیکھ رہا ہے۔ ہم پوری طرح سے ان تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو ہونی ہیں۔ ہم نے واضح طور پر یہ بات تسلیم کی ہے کہ ہمیں بعض سخت سبق سیکھنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT