Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اتھلیٹکس ورلڈ چمپئن شپس میں ہندوستانی ویمنس ریلے ٹیم اور مرد واکرس کا ناقص مظاہرہ

اتھلیٹکس ورلڈ چمپئن شپس میں ہندوستانی ویمنس ریلے ٹیم اور مرد واکرس کا ناقص مظاہرہ

بیجنگ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویمنس کی 4×400 ریلے ٹیم اور مردوں کے 50کلومیٹر ریس واکرس نے بیجنگ میں کل ختم ہونے والے عالمی اتھیلیٹس چمپئن شپ مقابلوں میں آج انتہائی ناقص اور مایوس کن مظاہرہ کیا ۔ سندیپ کمار اور منیش سنگھ راوت 38اتھیلیٹس میں بالترتیب 26ویں اور 27ویں مقام پر رہے ۔ اس کے باوجود سندیپ کا اس سیزن میں یہ بہترین مظاہرہ تھا جبکہ راوت نے بھی انفرادی طور پر بہتر مظاہرہ کیا ۔ سلواکیہ کے مانج شوتھ 3:40:32 نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ آسٹریلیا کے جاریڈ ٹالینٹ جنہوں نے گذشتہ دو مقابلوں میں برونز حاصل کیا تھا آج 3:42:17 پر سلور میڈل حاصل کیا ۔ جاپان کے تاکاہوکی تائی ای کو 3:42:55 کے ساتھ برونز میڈل حال کیا ۔ 4×400میٹر کیلئے ہندوستانی ویمنس ٹیم فائنل مرحلہ سے خارج ہوگئی ۔ 2014 کے انچیان اسٹیبن گیمس میں ہندوستانی ویمنس ٹیم کو پرینکا پنور‘ لوکا ‘مندیپ کور اور پووماں کے ذریعہ گولڈ میڈل حاصل ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT