Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / اجئے کا ڈچ اوپن گرانڈ پری پر قبضہ برقرار

اجئے کا ڈچ اوپن گرانڈ پری پر قبضہ برقرار

ہندوستان کو ایک ہی روز بیڈمنٹن کے دو خطابات ۔ کرشنا اور ستویک کی جوڑی نے انڈونیشیا میں ٹائٹل جیتا
حیدرآباد ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کیلئے گزشتہ روز کافی اچھا رہا جبکہ ملک نے دو براعظموں میں دو انٹرنیشنل ٹائٹلس حاصل کرلئے۔ فراموش کردہ بہادر کھلاڑی اجئے جئے رام نے اپنی بھرپور جدوجہد کی پھر ایک بار یاددہانی کرائی جب انھوں نے المیرے (نیدرلینڈز) میں ڈچ اوپن گرانڈ پری پر قبضہ برقرار رکھا، جس سے کچھ دیر قبل اسی ایونٹ میں مانو اٹتری اور سمیت ریڈی کی تیزی سے ابھرتی ڈبلز جوڑی کو ملائیشیائی حریفوں کیان کیات کو اور بون ہیونگ تان کے مقابل 15-21، 10-21 سے شکست ہوئی۔ تاہم قبل ازیں دوپہر میں کرشنا پرساد گارگا اور ستویک سائی راج رنکی ریڈی کی ابھرتی جوڑی نے انڈونیشیا کے قدوز میں بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپس کا بوائز ڈبلز گولڈ جیت لیا۔ جئے رام نے انڈونیشیائی حریف رال موست کو سیدھے گیمس میں 21-12، 21-18 سے شکست دی۔ ’’یہ حیران کن ہفتہ رہا ہے۔ مجھے اس ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر خوشی ہے،‘‘ جئے رام نے یہ بات کہی۔ وہ اب ڈنمارک کو سوپر سیریز پریمیر کیلئے جارہے ہیں۔ انڈر 17 بوائز کرشنا اور ستویک جو پی گوپی چند بیڈمنٹن اکیڈیمی میں تربیت پاتے ہیں، انھوں نے ملائیشیا کے جون ہاؤ لیونگ اور فونگ ہاؤ سیم کو سیدھے گیمس میں 21-16، 21-15 سے ہرایا۔ یہ حیدرآبادی شٹلرز اس قدر غالب رہے کہ وہ پورے ٹورنمنٹ میں ایک بھی گیم نہیں ہارے۔ 2014ء میں کرشنا ستویک نے اسی براعظمی ایونٹ میں برونز میڈل جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT