Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اجتماعی زنا بالجبر سے متاثرہ خاتون کی پولیس میں شکایت

اجتماعی زنا بالجبر سے متاثرہ خاتون کی پولیس میں شکایت

شوہر کو فون کرکے واپس ہونے پر اغواء کرنے کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) مکان سے اچانک غائب رہنے پر ہراسانی کا شکار خاتون نے شوہر سے خوفناک انکشاف کردیا اور مسئلہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوگیا۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تاخیر سے منظرعام پر آئے واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ سے پولیس چوکسی کی قلعی بھی کھل گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ کشائی گوڑہ علاقہ کی ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اجتماعی عصمت ریزی کی شکایت کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو اس خاتون کے والدین اس کے مکان آئے تھے کہ اس خاتون کا مکان کشائی گوڑہ کے سنسان علاقہ میں واقع ہے۔ اس رات اس خاتون کا شوہر تقریباً 9 بجے تک نہیں آیا۔ گھر میں والدین کی موجودگی اور شوہر کی تاخیر پرتنگ آ کر خاتون ایک دوکان  روانہ  ہوئی تاکہ اس دوکان سے شوہر کو فون کرتے ہوئے دریافت کرے اور جلد مکان آنے کیلئے خواہش کرے۔ یہ بات انسپکٹر کشائی گوڑہ مسٹر وینکٹ رمنا نے بتائی۔ جب یہ خاتون فون کرنے کے بعد واپس ہورہی تھی تب دو افراد موٹر سیکل پر آئے اسے زبردستی بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ منتقل کیا اور وہاں ایک اور شخص پہونچ گیا۔ خاتون کی شکایت کے مطابق 3 افراد نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی اور رات دیر گئے تقریباً 3 بجے اس خاتون کو چھوڑ دیا۔ تاہم اس کے بعد خاتون کے شوہر کی ہراسانی کو اس خاتون نے بہت دنوں برداشت کیا اب جبکہ مسئلہ سنگین رخ اختیار کرگیا تھا اور رشتہ کا وجود خطرہ میں پڑ گیا تھا۔ خاتون نے شوہر سے حقیقت بیان کردی۔ کشائی گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT