Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اجتماعی شادیاں، درخواستیں مطلوب

اجتماعی شادیاں، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 14 اگست (راست) انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پرہ کے زیراہتمام ماہ اگست میں مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر درخواستیں وصول نہ ہونے کی وجہ سے اجتماعی  شادیوں کی تاریخ کو آگے بڑھا کر ماہ ذی الحجہ کے آخری عشرے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر محمد مشتاق علی، ڈاکٹر ایم اے انصاری معتمد عمومی انجمن نے مستحق والدین و سرپرستوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ لڑکا لڑکی کا رشتہ طئے ہوچکا ہے اور انجمن فلاح معاشرہ کے ذریعہ شادی کروانا چاہتے ہیں تو چاہئے کہ لڑکا، لڑکی کا راشن کارڈ، آدھار کارڈ، شناختی کارڈ ان تینوں میں کسی ایک کی زیراکس جس میں لڑکی کی عمر 18 سال لڑکے کی عمر 21 سال ہونا ضروری ہے اور 2 ، 2 پاسپورٹ سائز کے فوٹو کے ساتھ لڑکا، لڑکی اور خاندان کے دونوں طرف سے 3 ، 3 مرد حضرات کا فارم کی خانہ پری کیلئے آنا ضروری ہے۔ درخواستیں دینے کیلئے دن کے اوقات میں بمکان محمد شرف الدین قریشی معتمد اجتماعی شادیاں، رحمت نگر یاقوت پورہ متصل مسجد شریفہ و محمود پر 2 بجے دن سے 5 بجے شام تک اور شام میں 6 بجے سے 9 بجے تک دفتر انجمن واقع روبرو اسلامیہ ڈگری کالج، ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7337423595 ، 919100216904 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT