Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث افراد کے خلاف نربھئے کیس درج

اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث افراد کے خلاف نربھئے کیس درج

رامڑگ ۔ 8 جنوری  (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ذہنی معذور لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے اور اس کی ویڈیو گرافی سوشیل میڈیا پر جاری کرنے والوں پر نربھئے فوکس آئی ٹی عصمت ریزی کیس درج کر دینے کے بارے میں کریم  نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے واقف کروایا ۔ منڈل مستقر پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ گوپال راؤ پیٹ کی ایک 17 سالہ لڑکی  کی20 دن قبل ترملاپور کے متوطن ٹی راجیا 56 ‘ ٹی ملیشم 29 ‘ ٹی راکیش 18 سال نے مل کر گاوں کے مضافات میں لے جا کر اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث ہیں ۔ عصمت ریزی کے دوران ویڈیو گرافی کی جا کر اس کے کلپنگ کو واٹس اپ کے علاوہ دیگرسوشیل میڈیا پر بھی ڈال دیا ۔ اس تعلق سے بذات خود توجہ دیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ اصل مجرم راجیا راکیش کو حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کی ۔ ایک مجرم ملیش مفرور ہے لڑکی کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کیاگیا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو کلپنگ رضاکارانہ پولیس کے حوالے کر دیئے ۔ کملاسن ریڈی نے کہا جہاں عصمت ریزی کی گئی اس مقام کا اے سی پی راماراؤ نے ہفتہ کی شام ملزمین کے ساتھ معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT