Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اجمل دورۂ انگلینڈ سے ٹیم میں واپسی کے لئے پرعزم

اجمل دورۂ انگلینڈ سے ٹیم میں واپسی کے لئے پرعزم

فیصل آباد۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے اپنے تبدیل شدہ بولنگ ایکشن کے ساتھ بھی ایک نئی گیند ایجاد کر لی اور وہ بہت جلد  ٹیم میں واپسی کے لئے پر امید ہیں۔ ’’دوسرا‘‘ کی وجہ سے عالمی شہرت کے مالک اسپنر نے برے وقت میں ساتھ دینے کیلئے پی سی بی،ساتھی کرکٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقلین مشتاق کی رہنمائی کی بدولت نئے ایکشن میں کافی بہتری آئی ہے اور اگر سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے انہیں منتخب کیا تو وہ اپنی کارکردگی سے ثابت کریں گے کہ ایکشن تبدیل ہونے سے ان کی صلاحیتیں قطعی متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT