Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اجمل قصاب کو سزائے موت دینے والے جج سبکدوش

اجمل قصاب کو سزائے موت دینے والے جج سبکدوش

ممبئی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ایم ایل تھیلانی جنہوں نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ماخوذ ایک پاکستانی دہشت گرد محمد اجمل قصاب کو سزائے موت دی تھی، 28 سالہ جوڈیشیل سرویس کے بعد بحیثیت ممبئی ہائیکورٹ جج کل وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے لیکن وہ 24 اگست کو مہاراشٹرا لوک آیوکت کی حیثیت سے جائزہ حاصل کریں گے۔ ایڈوکیٹ اسوسی ایشن آف ویسٹرن انڈیا سے وابستہ وکلاء نے آج ممبئی ہائیکورٹ میں جسٹس تھیلانی کے اعزاز میں ایک وداعی تقریب منعقد ہوئی۔ ممبئی میں سیشن جج کی حیثیت سے تھیلانی نے کئی ایک سنسنی خیز کیسوں بشمول میوزک کمپنی کے مالک گلشن کمار اور ٹریڈ یونین لیڈر دتہ سامنٹ قتل کیس کی یکسوئی کی اور 26/11 ممبئی کے دہشت گردانہ حملہ کیس میں اجمل قصاب کو پھانسی کی سزاء سنائی۔ اس کیس میں جسٹس تھیلانی کی ذہانت اور صلاحیتوں کی سپریم کورٹ نے ستائش کی تھی۔

 

بی ایس ایف کی چوکسی سے
در اندازی کی کوشش ناکام
جموں ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع جموں کے ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بعض افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھتے ہوئے بی ایس ایف دستوں نے فائرنگ کردی ۔ بی ایس ایف آفیسر نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں 2 افراد کی فیسنگ کے قریب مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی ۔ جس کے ساتھ ہی بی ایس ایف دستوں نے انساس ریفل سے 3 راؤنڈ فائر کیے اور اس علاقہ کو روشن کرنے کے لیے بم پھینکا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ دستوں کی چوکسی سے مشتبہ افراد سرحد سے واپس ہوگئے اور دراندازی کی کوشش ناکام ہوگئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT