Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اجمل کو پاکستانی ٹیم میں واپسی کی امید

اجمل کو پاکستانی ٹیم میں واپسی کی امید

لندن ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کوچز کی محنت کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تینوں فارمٹس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ سیریز میں انہیں پاکستان کی نیشنل کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔
ٹرائی سیریز شیڈول میں تبدیلی
چینائی ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے 10 کھلاڑی علیل ہوجانے کے تناظر میں جاریہ کرکٹ ٹرائی سیریز کے شیڈول میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت جنوبی افریقہ اے اور آسٹریلیا اے کا میچ کل یعنی چہارشنبہ کو ہوگا جبکہ آخری لیگ مقابلہ 13 اگسٹ کو یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT