Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اجمل کیساتھ اقتدار میں ساجھیداری ناممکن آسام میں بی جے پی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ

اجمل کیساتھ اقتدار میں ساجھیداری ناممکن آسام میں بی جے پی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج آسام میں تشکیل حکومت کیلئے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سربراہ بدرالدین اجمل کے ساتھ مفاہمت کو خارج از امکان قرار دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ دو تہائی نشستوں پر کامیاب ہوکر واضح اکثریت حاصل کرلے گی ۔ وزارت اعلیٰ کیلئے بی جے پی امیدوار سریانندا سونوال نے کہاکہ یو ڈی ایف سے ہاتھ ملانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیونکہ ہمیں از خود واضح اکثریت حاصل ہونے والی ہے اور ح لیف جماعتوں کے ساتھ دو تہائی نشستوں پر بہ آسانی کامیابی مل جائے گی۔ آسام میں 126 رکنی اسمبلی کیلئے بی جے پی نے اے جی پی اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ کے ساتھ مقابلہ کیا ہے، جہاں پر 19 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ آسام گن پریشد لیڈر پرفل کمار مہنتا کے اس بیان پر کہ سونوال کو بی جے پی نے چیف منسٹر کے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے اور اس خصوص میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر اسپورٹس نے کہا کہ تمام حلیف جماعتوں نے باہمی مفاہمت اور اتفاق رائے کے ساتھ عوام سے رجوع ہوئے ہیں اور انہیں اپنے عہد پر کاربند رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ چوری چوری چپکے چپکے کوئی مفاہمت نہیں کی  گئی ہے ۔ ہر ایک معاملہ میں شفافیت سے کام لیا گیا ہے اور امید ہے کہ چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے امیدواروں پر کوئی الجھن نہیں رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT