Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اجمیر دھماکہ : عینی گواہ اپنے موقف سے منحرم

اجمیر دھماکہ : عینی گواہ اپنے موقف سے منحرم

جئے پور۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) درگاہ اجمیر شریف بم دھماکوں 2007 ء مقدمہ میں ایک عینی گواہ آج جئے پور عدالت میں اپنے موقف سے منحرف ہوگیا۔ رام چرن پٹیل پر یہ الزام تھا کہ اس نے اجمیر میں دھماکوں سے ایک سال قبل کلیدی ملززین سنیل جوشی اور چار دیگر کو پناہ دی تھی۔ دھماکوں کے دو ماہ بعد سنیل جوشی کو دیوس ، مدھیہ پردیش میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ آج رام چرن پٹیل اپنے سابقہ موقف سے منحرف ہوگیا۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر اشونی شرما نے بتایا کہ اس سے پہلے کے بیانات جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند کرائے گئے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تحقیقاتی ایجنسی کا دباؤ نہ رہے ، پھر بھی عینی گواہ اپنے موقف سے منحرف ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT