Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / اجمیر دھماکہ مقدمہ : سزاء کا کل فیصلہ متوقع

اجمیر دھماکہ مقدمہ : سزاء کا کل فیصلہ متوقع

اجمیر ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت امکان ہے کہ 2007 ء درگاہ اجمیر شریف بم دھماکہ مقدمہ میں /18 مارچ کو سزاء کی نوعیت کا فیصلہ سنائے گی ۔ خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج سزاء کے بارے میں مباحث کی سماعت کی اور یہ معاملہ ہفتہ تک ملتوی کردیا ۔ سماعت کے دوران وکیل دفاع نے استدلال کیا کہ اس مقدمہ کو مذہب سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئیے جبکہ استغاثہ نے کہا تھا کہ یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں یہ ثابت ہوا کہ مجرمین جس طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ عدالت نے /8 مارچ کو بھویش پٹیل ، دیویندر گپتا اور سنیل جوشی کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ دیگر بشمول سوامی اسیما نند اور جوشی کو جن کی پہلے ہی موت ہوگئی بری کردیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT