Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / اجمیر دھماکہ کیس، بھاویش پٹیل اور دیویندر گپتا کو عمرقید

اجمیر دھماکہ کیس، بھاویش پٹیل اور دیویندر گپتا کو عمرقید

مقدمہ کا تیسرا مجرم سنیل جوشی فوت، اسیمانند اور دیگر ملزمین بری
جئے پور ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے اجمیر کی ا یک مشہور و معروف درگاہ میں بم دھماکہ کے مقدمہ میں بھاویش پٹیل اور دیویندر گپتا کو عمر قید کی سزاء دی ہے۔ مجسٹریٹ نے پٹیل پر 10,000 روپئے اور گپتا پر 5000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی  ؒ کی درگاہ کے احاطہ میں 11 اکٹوبر 2007ء کو افطار کے وقت دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے تھے۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 8 مارچ کو پٹیل، گپتااور سنیل جوشی کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ بشمول سوامی اسیمانند دیگر ملزمین کو بری کردیا گیا تھا۔ دھماکہ کے فوری بعد سنیل جوشی فوت ہوگیا تھا۔ اس دھماکہ کی تحقیقات ابتداء میں راجستھان کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے سپرد کی گئی تھیں۔ بعدازاں این آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا جس نے 6 اپریل 2011ء کو نئی دہلی کے این آئی اے پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ دوبارہ درج کیا تھا۔ اس مقدمہ میں 49گواہ تھے اور 451 دستاویزات کی جانچ کی گئی تھی۔ این آئی اے نے اس مقدمہ میں ایک ضمنی چارج شیٹ بھی پیش کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT