Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / اجمیر عرس ‘ پاکستانی زائرین کی یکم اپریل کو آمد

اجمیر عرس ‘ پاکستانی زائرین کی یکم اپریل کو آمد

اجمیر17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے 805 ویں عرس میں شرکت کیلئے پاکستان سے 450 زائرین کا دستہ یکم اپریل کو یہاں پہنچے گا اور 9 اپریل تک قیام کریگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ زائرین 30 مارچ کو پاکستان سے روانہ ہو کر سمجھوتہ ایکسپریس سے اٹاری بارڈر پہنچیں گے اور31 مارچ کو نئی دہلی سے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان خصوصی ٹرین سے اجمیر آئیں گے ۔ یہ دستہ یہاںحضرت خواجہ غریب نواز ؒکے مزار پر پاکستان حکومت کی طرف سے چادر بھی پیش کرے گا۔
انکم ٹیکس کو بینکنگ معاملت ٹیکس سے بدلنے کی تجویز نہیں
نئی دہلی 17 مارچ ( سیاست ڈآٹ کام ) فی الحال انکم ٹیکس کو بینکنگ معاملت ٹیکس ( بی آئی ٹی ) سے بدلنے کی کوئی تجویم نہیں ہے ۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی ۔ اس سوال پر کہ آیا حکومت انکم ٹیکس کو بی آئی ٹی سے بدلنے کی تجویز رکھتی ہے منسٹر آف اسٹیٹ فینانس سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے ۔ انہوں نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قانون میں بینکنگ معاملت ٹیکس نام کا کوئی ٹیکس نہیں ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ بل ازیں بینکنگ رقمی معاملت 0.1 فیصد کی شرح سے عائد کیا جا رہا تھا جو مقررہ حد سے زیادہ رقومات نکالنے پر عائد ہورہا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT