Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / اجمیر میں بیرونی سیاحوں پر حملہ اور لوٹنے کا واقعہ

اجمیر میں بیرونی سیاحوں پر حملہ اور لوٹنے کا واقعہ

اجمیر ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : شہر کے مضافات میں واقع پہاڑی علاقہ میں نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے 4 بیرونی شہریوں پر حملہ کر کے انہیں لوٹ لیا اور ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ امریکہ اور برطانیہ کے 2 مرد اور اسپین اور ترکی کی 2 خواتین کل موٹر سیکلوں پر پشکر سے اجئے چال دھام پہنچے تھے جہاں پر 5 تا 6 افراد نے ان پر حملہ کردیا ۔ ابتداء میں ملزمین نے غیر ملکیوں کا تعاقب کیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگے تو ان میں سے ایک نے اعتراض کیا ۔ ایک ملزم نے انہیں ایک پتھر سے مارا اور ایک خاتون کو کھینچ کر اس کے ملبوسات پھاڑ دئیے ۔ تاہم بیرونی سیاح کسی طرح وہاں سے بچ نکلے اور پولیس کو اطلاع دی جو کہ انہیں جانتی ہے ۔ زخمی سیاح کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروانے پر علاج کیا گیا ۔ ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار نے بتایا کہ حملہ آواروں نے سیاحوں کے بیاگس چھین لیے جس میں رقومات تھیں ۔ ملزمین کو پکڑنے کے لیے تلاشی شروع کردی گئی جب کہ گانی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم حملہ آواروں کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ۔ مقامی ٹیکسی ڈرائیوروں اور بعض مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT