Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اجمیر میں عرس کی تیاریاں

اجمیر میں عرس کی تیاریاں

اجمیر۔/22ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اجمیر کے  حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کا 805 واں سالانہ عرس درگاہ شریف میں مارچ کے مہینے سے شروع ہوگا۔ خادموں نے اس کے لیے ابھی سے ملک و بیرون ملک مہمانوں کو دعوت نامہ بھیجنا شروع کر دیا ہے ۔فلمی فنکاروں کو زیارت کرانے والے معروف خادم قطب الدین سکی نے بتایا کہ عرس کا جھنڈا 25 مارچ 2017 کو چڑھے گا اور چاند نظر آنے پر عرس کی مذہبی رسومات 29 یا 30 مارچ سے شروع ہو جائیں گی۔ چھٹی کا بڑا کل چاند تاریخ سے3 یا 4 اپریل کو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق 30 مارچ کو بالی ووڈ کی جانب سے غریب نواز کی درگاہ میں چادر پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہر سال خواجہ کے عرس میں لاکھوں زائرین اجمیر شریف پر حاضری دینے آتے ہیں۔ریاستی حکومت کی ہدایت پر ضلع اور پولیس انتظامیہ، اجمیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن خصوصی انتظامات کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT