Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / اجمیر میں نوٹوں کی منسوخی کی کامیابی کیلئے دعا

اجمیر میں نوٹوں کی منسوخی کی کامیابی کیلئے دعا

اجمیر، 26 دسمبر  (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے آج اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں مخملی چادر اور پھول نذر کرکے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی کی مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ زیارت کے بعد مسٹر حسین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی جانب سے غریبی کے خلاف لڑی جا رہی اس بڑی جنگ کے لئے انہوں نے غریب نواز سے دعا کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ملک کی معیشت میں توازن پیدا ہو گا اور غریبوں کو ان کا حق مل سکے گا۔ فی الحال عام لوگوں کو نوٹوں کی منسوخی سے ہونے والی پریشانی پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مختصر مدت کی دقت ہے اور اس سے صدیوں کا فائدہ ہونے والا ہے ۔ شاہنواز کو بی جے پی سے منسلک خادم عبدالباری چشتی نے زیارت کرائی دستاربندی کی اور تبرک پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT