Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / اجمیر میں پاکستانی خاتون گرفتار

اجمیر میں پاکستانی خاتون گرفتار

جئے پور 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی خاتون کو اجمیر میں مبینہ طور پر ویزا پیمانوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔ زبیدہ عالیہ عمر 50 سال تقریباً 10 دن قبل ایک ماہ کے ویزے پر ہندوستان پہونچی تھیں۔ اُن کا ویزا صرف بلند شہر (یوپی) کے لئے تھا۔ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی زیارت کے لئے گئی تھیں حالانکہ اُن کے پاس اجمیر کا ویزا نہیں تھا۔ سی آئی ڈی کے بموجب اسی لئے انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے مرکزی وزارت داخلہ کو ریاستی حکومت کے توسط سے اِس سفر کی اطلاع دے دی تھی۔
لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر تصادم ، ایک ہلاک 5 زخمی
مظفرنگر 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 40 سالہ شخص ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے جبکہ ضلع شاملی میں منت گڑھ دیہات میں ایک لڑکی کو چھیڑنے پر تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ سرکل انسپکٹر سنیل تیاگی کے بموجب ایک خاتون کو ایک شخص دارا سنگھ ہراساں کررہا تھا جس پر اس خاتون کے شوہر نے اعتراض کیا۔ دارا سنگھ اور اس شخص کے درمیان تیز دھار ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے جھڑپ ہوگئی جس کے دوران پانچ افراد بشمول تین خواتین زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT