Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اجمیر کیمپس میں سی آر پی ایف جوان کی خود کشی

اجمیر کیمپس میں سی آر پی ایف جوان کی خود کشی

اجمیر ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 48 سالہ سی آر پی ایف جوان نے اپنے کیمپ میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ کل شب 9 بجے گروپ سنٹر II میں اس وقت پیش آیا جب ہیڈ کانسٹبل دھرم ویر سنگھ اپنے کمرہ میں چھت سے لٹکا ہوا پایا ۔ سی آر پی ایف عہدیداروں نے بتایا کہ ہریانہ کا متوطن یہ جوان گذشتہ چند دنوں سے نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا اور خود کشی کی اصل وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ جب کہ مقامی پولیس نے بھی ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔۔

 

درخواست کی عاجلانہ سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
نئی دہلی ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست کی عاجلانہ بنیادوں پر سماعت سے انکار کردیا جس میں گذارش کی گئی تھی کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو تقررات کے مراسلے منتخبہ امیدواروں کو روانہ کرنے سے روک دیا جائے۔ ان امیدواروں کا مختلف عہدوں بشمول یونیورسٹی کے اساتذہ کے عہدوں پر تقرر کیلئے انتخاب کیا گیا ہے۔ اشرف متین اور دیگر نے یہ درخواست پیش کی تھی ۔ ان کے وکیل رمیش کمار مشرا نے کہا کہ وائس چانسلر عجلت میں مکتوبات تقرر جاری کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT