Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / اجین میں گائے دہشت گردوں نے ایک شخص کو پیٹا ۔ دو گرفتار

اجین میں گائے دہشت گردوں نے ایک شخص کو پیٹا ۔ دو گرفتار

اجین 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اجین میں گائے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایک شخص کو زد و کوب کا نشانہ بنایا ۔ انہیں شبہ تھا کہ اس شخص نے گائے کی دم کاٹ دی ہے ۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ واقعہ کل اجین ضلع کے پیپلی ناکہ علاقہ میں پیش آیا تھا ۔ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ملزمین کی جانب سے ایک شخص کو بیلٹ سے پیٹا جارہا ہے ‘ لات اور گھونسے مارے جا رہے ہیں۔ یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے گائے کی دم کاٹی ہے ۔ تاہم جیواجی گنج پولیس نے کہا کہ ملزمین کی متاثرہ شخص کے ساتھ کچھ رقم کے سلسلہ میں مخاصمت تھی اسی لئے اسے پیٹا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT