Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / احاطہ ایرپورٹ میں بی جے پی کے جلسہ کیخلاف عدالت میں مقدمہ

احاطہ ایرپورٹ میں بی جے پی کے جلسہ کیخلاف عدالت میں مقدمہ

پاناجی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی جانب سے یکم ؍ جولائی کو گوا کے ایرپورٹ کے ممنوعہ علاقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے خلاف ایک سماجی کارکن نے بمبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ ایریس روڈ ریجیس کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہیکہ ’’درخواست گذار کی استدعا ہیکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قانون کی پامالی نہ کی جائے۔ کسی حکومت ؍ حکام کی جانب سے قانونی حدود میں صراحت کردہ فرائض سے غفلت و لاپرواہی دراصل قانون کی بدترین خلاف ورزی کی اجازت دینے کے مترادف ہے‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT