Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / احاطہ عیدگاہ بیدر میں آم کے پھلوں کا ہراج

احاطہ عیدگاہ بیدر میں آم کے پھلوں کا ہراج

بیدر26؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ممتاز ماہر قانون جناب الحاج منصور احمدخاںایڈوکیٹ معتمد اڈھاک کمیٹی عیدگاہ بیدر نے اپنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ مورخہ 3اپریل 2016بروز اتوار ٹھیک 11بجے دن بمقام احاطہ عیدگاہ بیدر آم کے درختوں کا ہراج مقرر ہے ۔ خواہش مند حضرات کو بولی میں حصہ لینے کیلئے مبلغ 2000روپیئے رقم دھڑوت قبل از ہراج دفتر عیدگاہ کمیٹی میں جمع کروانی ہوگی ۔ دھڑوت کے بغیر بولی نا قابل قبول ہوگی جس خواہش مند صاحب کی بولی زیادہ ہوگی ان کے نام سہ بارہ کردیا جائیگا۔ ہراج سہ بارہ کے ساتھ ہی مکمل رقم ادا کرنا ہوگا۔ماباقی حضرات کی دھڑوت رقم سہ بارہ کے ساتھ ہی واپس کردی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT