Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / احاطہ پولیس اسٹیشن موڑتاڑ میں انجذابی گڑھوں کی کھدوائی

احاطہ پولیس اسٹیشن موڑتاڑ میں انجذابی گڑھوں کی کھدوائی

بھیمگل /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موڑتاڑ مستقر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آرمور ڈی ایس پی مسٹر رام ریڈی کے ہاتھوں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے انجذابی گڑھوں کی کھدوائی کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر آرمور ڈی ایس پی مسٹر رام ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی اور روزانہ استعمال کئے جانے والے پانی کو زیر زمین سطح آب میں اضافہ کیلئے انجذابی گڑھے کھود کر پانی کا رخ موڑ دیا جائے تو آئندہ پانی کے مسئلہ کا حل نکل آئے گا ۔ ہمیں بارش کے پانی کی ایک ایک بوند کو حفاظت کرنی ہے ۔ اس پروگرام میں بھیمگل سی آئی مسٹر رامنا ریڈی ، سرکنڈہ ایس آئی اوپیندر ریڈی ، موڑتاڑ ایس آئی اشوک ریڈی اے ایس آئی بومیا ، پولیس کانسٹیبلس جگدیش نائب صدر نشین منڈل پرجا پریشد موہن ریڈی ، مرلی ایم پی ٹی سی موڑتاڑ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT