Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / احتجاجی ٹی اے جے اے سی ارکان کی گرفتاری ، ضمانت پر رہائی

احتجاجی ٹی اے جے اے سی ارکان کی گرفتاری ، ضمانت پر رہائی

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کیلئے علیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے احتجاج کرنے والے تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی اے جے اے سی)کے ارکان کو چارمینار پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آج صبح حیدرآباد ہائیکورٹ کے روبرو ٹی اے جے اے سی کے ارکان نے علیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کی عمارت کے روبرو اچانک احتجاج شروع کردیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوگیا۔ چارمینار پولیس نے احتجاج کرنے والے 22 وکلاء کو امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ کمشنر پولیس حیدرآباد نے حیدرآباد ہائیکورٹ کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کئے ہیں جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹی اے جے اے سی کے ارکان نے دھرنا منظم کیا اور ٹریفک میں خلل پیدا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار وکلاء کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 188 اور 341 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بعدازاں انہیں شخصی مچلکہ پر رہا کردیا گیا۔ احتجاجی وکلاء میں مسٹر جیتندر ریڈی صدر بار کونسل میٹرو پولیٹن کورٹ حیدرآباد، مسٹر مانک پربھو، مسٹر راجندر ریڈی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT