Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / احتجاج کے بعد ایرانی فوجیوں کی شام روانگی معطل

احتجاج کے بعد ایرانی فوجیوں کی شام روانگی معطل

تہران ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی حکومت نے شام میں خانہ جنگی کے دوران بڑے پیمانے پر فوجی افسروں اور جوانوں کی ہلاکتوں اور بیرون ملک سرگرم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف احتجاج کے بعد پاسداران انقلاب کے اہلکاروں اور پاسیج ملیشیا کی شام روانگی کا عمل روک دیا ہے۔ شام سے واپس آنے والے ایک جنگجو کمانڈر  اور مذہبی رہ نما کاظمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مازندان شہر سے شام اور عراق کو مزید افرادی قوت ارسال کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ کاظمی نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز ضلع مازندان میں پاسداران انقلاب کے شام میں مارے جانے والے 13 فوجیوں کی تدفین کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شام میں مارے جانے والے فوجیوں کی تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کی تقریبات میں سرکاری نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT