Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / احتجاج کے خلاف جے این یو کا انتباہ طلباء کا غیر معینہ مدت کا دھرنا

احتجاج کے خلاف جے این یو کا انتباہ طلباء کا غیر معینہ مدت کا دھرنا

نئی دہلی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو طلباء یونین نے آج فیصلہ کیا کہ یونیورسٹی کے انتظامی بلاک میں غیرمعینہ مدت کا دھرنا شروع کیا جائے گا جس کا مقصد یونیورسٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ ہے ۔ یونیورسٹی نے انتباہ دیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

جنوبی ممبئی میںدوکانیں شعلہ پوش
ممبئی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بعض رہائشی اور تجارتی دوکانوں میں جنوبی ممبئی کے واپیرا ہاؤز کے قریب آگ بھڑک اٹھی تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ کیونکہ بچو بھائی چوکی کی تمام دوکانداروں کو بروقت بچالیا گیا ۔ 4.45 بجے شام بھڑک اٹھنے والی آگ کو بہت جلد بجھادیا گیا ۔ 7 واٹر ٹینکر اور 8 فائر انجن کے علاوہ دیگر آلات استعمال کئے گئے۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT