Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / احتیاطاً کشمیر کے کئی نئے علاقوں تک کرفیو میں توسیع

احتیاطاً کشمیر کے کئی نئے علاقوں تک کرفیو میں توسیع

علحدگی پسندوں کے ارپتان تک احتجاجی جلوس کو ناکام بنانے اقدام ، احتجاج /25 اگست تک جاری رہے گا : علحدگی پسند
سری نگر ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آج کرفیو میں کشمیر کے کئی علاقوں میں توسیع دی گئی ۔ یہ ایک احتیاطی اقدام تھا تاکہ اس جلوس کو ناکام بنایا جاسکے جو علحدگی پسندوں نے /16 اگست کو سی آر پی ایف اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران بڈگام میں چار شہریوں کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج ارپتان کے علاقہ تک نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ وادی کشمیر میں آج مسلسل 42 ویں دن بھی معمولات زندگی مفلوج رہی جہاں /8 جولائی کو فوج کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر پر برہان وانی کی ہلاکت واقع ہوئی تھی ۔ سید علی شاہ گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یسین ملک کی زیرقیادت علحدگی پسندوں کے کیمپ نے احتجاج میں /25 اگست تک توسیع کردی ہے ۔ انہوں نے آج ضلع بڈگام کے علاقہ ارپتان تک احتجاجی جلوس نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اسکولس ، کالجس ، خانگی دفاتر بند رہے ۔ سڑکوں پر سرکاری گاڑیاں چلتی دکھائی نہیں دی ہیں ۔ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی ۔ موبائیل انٹراور ٹیلیفون خدمات آج معطل کردی گئی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT