Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکوں کا ملزم کرناٹک میں گرفتار

احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکوں کا ملزم کرناٹک میں گرفتار

احمدآباد ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مبینہ طور پر ایک سیمی کارکن کو گرفتار کرلیا جو احمدآباد میں 2008ء کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب تھا۔ اسے کرناٹک کے شہر بلگام سے گرفتار کیا گیا۔ باوثوق ذریعہ کی اطلاع کے بموجب اے ٹی ایس کے عہدیداروں نے 38 سالہ ناصر رنگریز آٹو ڈرائیور کو اس کی قیامگاہ کھڑے بازار روڈ بلگام سے کل گرفتار کرلیا اور اسے آج صبح احمدآباد منتقل کیا۔ 70 منٹ کے دوران 20 بم دھماکوں سے 26 جولائی 2008ء کو شہر احمدآباد دہل گیا تھا۔ 56 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT