Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / احمدآباد میں شدید گرمی 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

احمدآباد میں شدید گرمی 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں پلوڈھی مقام پر 51 ڈگری سلسیس درجہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ احمدآباد میں شدید گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گجرات کے شہر احمدآباد کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں میں اس سال شدید گرمی رہی۔ احمدآباد میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لو لگنے سے یہاں پر مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر تاج محل کو پانچواں مقام
نئی دہلی۔/19مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے عجائب میں سے ایک تاج محل عالمگیر سطح  پر سیاحوں کیلئے کشش کا پانچواں مقام بن گیا ہے۔ مقبولیت کے اعتبار سے ایشیاء میں دوسرا اور ہندوستان کا پہلا سیاحتی مقام حاصل کرلیا ہے۔ ٹراویل پلاننگ اور بکنگ سائٹ ٹریپ ایڈوائیزر نے آج یہ انکشاف کیا اور کہا کہ دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی فہرست میں محبت کی نشانی تاج محل کو پانچواں مقام حاصل ہے جبکہ پیرو کے مچو پچو (Machu Pachu) اور ابو ظہبی میں جامع مسجد شیخ زیاد بھی سرفہرست ہے جبکہ یونیسکو نے 1983میں تاج محل کو ورلڈ ہیرٹیج ( عالمی ورثہ ) قرار دیا ہے جو کہ اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

TOPPOPULARRECENT