Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / احمدآباد دھماکہ کیس، بہار میں 3 افراد گرفتار

احمدآباد دھماکہ کیس، بہار میں 3 افراد گرفتار

گیا (بہار) 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین مشتبہ دہشت گرد جن میں احمدآباد میں 2008 ء کے بم دھماکے کا ملزم شامل ہے، اُنھیں یہاں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے آج کہاکہ توثیق احمد جو بم دھماکے کیس کا ملزم ہے اور اُس کے ساتھ اُس کا معاون ثناء خان کل رات گیا ٹاؤن میں راجندر آشرم کے ایک سائبر کیفے سے گرفتار کئے گئے تھے۔ ڈی ایس پی آلوک کمار سنگھ نے کہاکہ اِن دونوں کی تفتیش کے بعد ایک اور شخص صابر خان ساکن موضع شاہ دیو کھپ کو بھی گرفتار کیا گیا جس نے احمد کو پناہ دی تھی۔ تینوں سے مختلف ایجنسیاں پوچھ تاچھ کررہی ہیں۔

ایک دکان سے 14 کارکرد بم دستیاب
ہوڑہ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ہوڑہ کی ایک دکان سے آج 14 کارآمد بم برآمد کئے گئے جہاں گزشتہ روز دھماکے میں مالک دکان قمر علی زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بم اسکواڈ والوں نے آج صبح دوکان کی تلاشی لی اور اِس دوران دھماکو مادے دستیاب ہوئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT