Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / احمدیہ فرقہ کے تین افراد کو سزائے موت

احمدیہ فرقہ کے تین افراد کو سزائے موت

لاہور ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں احمدیہ فرقہ کے تین افراد کو توہین رسالت ؐ کے جرم پر سزائے موت سنائی گئی۔ انہیں کچھ ایسے پوسٹرس پھاڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا جن میں احمدیہ فرقہ کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں دونوں پر فی کس دو لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں چھ ماہ کی قید بامشقت بھی بھگتنا پڑے گی۔ صوبہ پنجاب کے شیخو پورہ ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج میاں جاوید اکرم نے کل یہ فیصلہ عدالت میں تمام گواہوں کی پیشی اور استغاثہ کی جانب سے ثبوت پیش کئے جانے کے بعد سنایا کیونکہ خود ملزمین نے بھی پوسٹرس پھاڑنے کا اعتراف کیا جس پر قرآنی آیات بھی طبع کی گئی تھیں۔ سزائے موت کے خلاف ملزمین کا وکیل عدالت عالیہ سے رجوع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT