Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / احمد آباد میں 9 بنگلہ دیشی محروس

احمد آباد میں 9 بنگلہ دیشی محروس

غیر قانونی طریقہ پر ملک میں داخلہ پر پولیس کی کارروائی
احمد آباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر سٹی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے 9 بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ یہاں غیر قانونی طور پر مقیم اور کام کررہے تھے ۔ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملزمین سے مزید تفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے امکان کا پتہ چلایا جاسکے ۔ باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع ملنے پر کہ بعض بنگلہ دیشی باشندے عید منانے کے لیے پیرانہ ٹول پلازہ پر اکھٹا ہوئے ہیں ۔ اسپیشل آپریشن گروپ نے شہر مضافات کے قریب 9 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ملزمین بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں کے مکین ہیں اور غیر قانونی طریقہ سے سرحد عبور کر کے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں اور یہ لوگ شہر احمد آباد میں مزدوروں کی حیثیت سے کام کررہے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات میں ان لوگوں نے 2 ماہ قبل غیر قانونی طریقہ سے سرحد عبور کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اور بنگلہ دیش میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر انہیں حراست میں لے لیا گیا اور یہ تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا ان کا کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے تعلق ہے ؟ ایس او جی کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر مسٹر بی سی سولنگی نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ریاستی پولیس ، ریاستی انٹلی جنس اور مرکزی ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیم پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT