Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / احمد آباد کے قدیم شہر میں گروہی تصادم

احمد آباد کے قدیم شہر میں گروہی تصادم

دو فرقوں کے 140افراد کے خلاف کیس درج

احمدآباد۔/15ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے دو فرقوں کے 140افراد کے خلاف بلوائی کا کیس درج کرلیا ہے جنہوں نے علاقہ رائے کھیڑ میں ایک معمولی مسئلہ پر جھڑپ کے بعد گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔ پولیس اسٹیشن آفیسر گائیکواڈ حویلی مسٹر منوبھائی نے بتایا کہ دو مخالف فرقوں سے وابستہ 140 افراد کے خلاف آج کیس درج کئے گئے ہیں جوکہ علاقہ رائے کھیڑ میںجیہ شنکر سندر ی ہال کے روبرو کل شب سنگباری اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے میں ملوث تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقہ رائے کھیڑ میں دو مخالف فرقوں کے موٹر سیکل رانوں کیدرمیان تصادم ہوگیا جس پر بحث و تکرار کے بعد دونوں نے بھی اپنے فرقہ کے لوگوں کو طلب کرلیا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر سنگباری کرنے لگے۔ تشدد پر آمادہ ہجوم نے دو
کاروں کو آگ لگادی اور سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 

دہلی کے ہاسپٹل میں آتشزدگی
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنک پوری مغربی دہلی کے ایک ہاسپٹل میں آج آگ بھڑک اٹھی لیکن کئی مریضوں کا تخلیہ کروادیا گیا، جس کی وجہ سے ایک سانحہ ٹل گیا۔ کسی بھی ہلاکت یا کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 45 مریضوں کا تخلیہ کروایا گیااور کئی وارڈس بند کردیئے گئے۔ آگ کی وجہ سے گہرا کثیف دھواں اٹھ رہا تھا جس کے اخرا ج کیلئے تمام کھڑکیاں کھول دی گئیں۔ بعدازاں آگ بجھادی گئی۔

TOPPOPULARRECENT