Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور۔22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے کرکٹر احمد شہزاد نے لاہور سے تعلق رکھنے والی ثنا مراد کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ شادی کی اس تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ شہزاد اگلی شام میں پاکستانی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں جانا نہیں بھولے۔ ان کے ساتھی کرکٹرز اوپننگ بیٹسمین کو میدان میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کہتے ہیں کہ ٹریننگ کرنا نیشنل ڈیوٹی ہے اور شادی بھی ایک اہم فریضہ۔ احمد شہزاد جب ٹریننگ کر کے میدان سے جانے لگے تو سب نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT