Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / احمد محمد کا وائیٹ ہاؤس میں استقبال

احمد محمد کا وائیٹ ہاؤس میں استقبال

واشنگٹن ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کمسن مسلم طالب علم جسے اس کی ٹیچر نے اس کی گھر میں بنائی گئی گھڑی کو بم سمجھ کر اسے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا تھا، اس نے وائیٹ ہاؤس کا دورہ کیا جبکہ صدر براک اوباما کی طرف سے اسے عام دعوت وصول ہوئی تھی۔ احمد محمد گذشتہ رات وائیٹ ہاؤس آسٹرونومی نائیٹ کیلئے مختلف اسٹوڈنٹس، ٹیچرس ، سائنسدانوں، خلاء بازوں اور ممتاز شخصیتوں کے گروپ میں شامل ہوا۔ احمد نے اپنے ٹیچروں کو متاثر کرنے کے ارادہ سے اس سال کے اوائل ایک گھڑی ٹیکساس میں اپنے اسکول کو لے گیا تھا لیکن معاملہ الٹا ہوگیا جبکہ مشکوک اسٹاف نے پولیس طلب کرلیا ہے۔ ٹی شرٹ پہنا احمد ہاتھوں میں ہتھکڑیوں کے ساتھ کھڑا تھا اور اس کی تصویر یو ایس اسپیس ایجنسی ناسا کے لوگو کے ساتھ محض چند گھنٹوں میں ہزاروں بار ٹوئیٹ کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے احمد ٹوئیٹر پر مقبول فرد بن گیا۔ اس پر اوباما نے ٹوئیٹ کیا کہ بہت اچھی گھڑی ہے ، احمد ۔ کیا اسے وائیٹ ہاؤس لانا چاہو گے؟ ہمیں آپ جیسے بچوں کی سائنس سے دلچسپی کے معاملہ میں حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ یہی چیز ہے جو امریکہ کو عظیم بناتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT