Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / احمد نگر سے عصمت النساء اور گولکنڈہ سے عرشیہ خاں امیدوار

احمد نگر سے عصمت النساء اور گولکنڈہ سے عرشیہ خاں امیدوار

ٹی آر ایس کی 63 بلدی حلقوں کی فہرست جاری ، جملہ 143 پر مقابلہ
حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی نے  143بلدی حلقہ جات سے اپنے امیدواروں کے نام جاری کردیئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹی آر ایس نے دو علیحدہ علیحدہ فہرست جاری کرتے ہوئے 80 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جبکہ آج تیسری اور چوتھی فہرست جاری کرتے ہوئے مزید 63 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی آر ایس نے جن حلقہ جات سے مسلم امیدواروں کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں بلدی حلقہ احمدنگر سے محترمہ عصمت النساء شامل ہیں جوکہ مجلسی امیدوار عائشہ روبینہ کا مقابلہ کریں گی۔ اس کے علاوہ گولکنڈہ سے ٹی آر ایس نے عرشیہ خان کو امیدوار بنایا ہے۔ نانل نگر سے شیخ عبدالعظیم، چنتل سے رشیدہ بیگم، دتاتریہ نگر سے محمد عقیل احمد، مولاعلی سے محترمہ ممتاز فاطمہ امین الدین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس کی جانب سے جاری کردہ ریڈی، گوڑ، ایس ٹی اور ایس سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں۔ جن بلدی حلقوں سے ٹی آر ایس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں پی انیتادیاکر ریڈی (سرور نگر) ، گوری گنٹی سری دیوی (نلہ کنٹہ)، پی جگن (عنبرپیٹ)، ٹی سریشل ریڈی (میلاردیوپلی)، ایم لکشمن پرسنا گوڑ (بی ایل ریڈی نگر)، جے راج شیکھر ریڈی (ونستھلی پورم)، شریمتی سی ایس پی گوڑ (ناگول)، شریمتی آر پدما نائیک (ہستناپور)، ایس رمنا ریڈی (چمپاپیٹ)، ایم سرینواس راؤ (لنگوجی راؤ)، جی وی ساگر ریڈی (کتہ پیٹ) ، پراوین مدیراج (گڈی انارم)، پدماوتی ڈی پی ریڈی (باغ عنبر پیٹ)، ترونی نائی (بیگم پیٹ)، وی پوجیتا گوڑ (حفیظ پیٹ)، چنتلا اشوک (مہدی پٹنم)، جی لکشمن (آصف نگر)، چندرا کلا (وجئے نگر کالونی)، مارگم سریتا (ریڈ ہلز)، کے سنتوشی (ملے پلی)، آر وجئے جنگیا (عطا پور)، این جگدیش گوڑ (ملکاجگری)، پی این بھارگوی (میٹو گوڑہ)، ایس ہیما (سیتاپھل منڈی)، کے سوریہ نارائن (جوبلی ہلز)، ایس سریتا (بارکس)، رگھویندر راجو (للیتا باغ)، ای اَنجماں (کنچن باغ)، پی ستیش گوڑ (فتح نگر)، چنا نریندر (کاروان)، سلکھشنا (ٹولی چوکی)، اندرا پربھاکر ریڈی (حمایت نگر)، آر شیشا گری (گجولا رامارم)، وجئے شیکھر گوڑ (آر آر نگر)، دیواگری شانتی (سبھاش نگر)، ایم ستیہ نارائن (سُرارم)، ایس ترمل ریڈی (حیات نگر)، کے وینکٹیش گوڑ (آلوین کالونی)، جے ستیہ نارائن گوڑ (کوکٹ پلی)، نرسمہا یادو (اولڈ بوئن پلی) ، جانکی راما راجو (حیدر نگر) ، میکا رمیش (میاں پور)، ٹی شراون کمار (موسٰی پیٹ)، پی مہیش کمار (اکبر باغ)، پی کویا ریڈی (بالاجی نگر)، سی ایچ مہیش (شیخ پیٹ)، شیکھر یادو (جگت گری گٹہ)، جیتندر ناتھ (ماچا بلارم)، سبیتا انل (وینکٹا پورم)، اے نرسنگ راؤ (ایسٹ آنند باغ) ، بی پشپا لتا ریڈی (ونائیک نگر)، آر سریشا ریڈی (گوتم نگر)، مکیش سنگھ (گوشہ محل)، پرمیشوری سنگھ (منگل ہاٹ)، آنند گوڑ (جام باغ)، ممتا گپتا (گن فاؤنڈری)، میڈاورم سواتھی (وویکانند نگر کالونی) شامل ہیں۔ ان امیدواروں کے پرچہ نامزدگی آج داخل کئے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT