Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / احمد نگر شمس آباد میں کمیونٹی ہال کی دیوار کے کام کا آغاز

احمد نگر شمس آباد میں کمیونٹی ہال کی دیوار کے کام کا آغاز

شمس آباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے محلہ احمد نگر میں مسلم کمیونٹی ہال کی دیوار کے کام کا افتتاح شمس آباد منڈل صدر چکلہ ایلیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر نے بتایا کہ مسلم کمیونٹی ہال میں پہلی منزل پر دیوار نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی تھی ۔ منڈل فنڈ سے دو لاکھ روپئے منظور کرواکر کام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اگر ضرورت پڑنے پر مزید فنڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی منزل کے کام کی تکمیل کی جائے گی ۔ راجا ملا سدیشور سرپنچ نے کہا کہ احمد نگر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ سب سے پہلے پانی کا مسئلہ ہے اس کو دور کرنے کے بعد احمد نگر و دیگر محلات کے مسائل کو حل کردیا جائے گا ۔ اس موقع پر ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ،محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر شنکر ریڈی ، ایوب حسین ، کلم نرسمہا ، نرسنگ ، محمد عبدالعزیز ، این اقبال حسین ، صادق ، ظہیر ، محمد عبدالباسط ، تاج بابا ، شیخ خلیل کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT