Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / احمد نگر فرسٹ لانسر میں پولیس کا کارڈن سرچ

احمد نگر فرسٹ لانسر میں پولیس کا کارڈن سرچ

حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) ویسٹ زون پولیس نے ہمایوں نگر کے علاقہ احمد نگر فرسٹ لانسر میں کل رات دیر گئے کارڈن سرچ (گھر گھر تلاشی مہم) کی جس کے تحت مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون اے وینکٹیشور راؤ کی قیادت میں 300 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیموں نے کل رات اچانک کارڈن سرچ شروع کیا ۔ اس آپریشن کے تحت پولیس نے 50 مشتبہ افراد ، 9 روڈی شیٹرس اور دو سابقہ عادی مجرمین کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ویسٹ زون نے علاقہ سے 62 موٹر سائیکلوں ، ایک کار اور 6 آٹو کو ضبط کرلیا جو بغیر دستاویزات کے پائے گئے ۔ ڈی سی پی مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ کارڈن سرچ آپریشن کو سی ڈاٹ اپلیکیشن کی مدد سے کیا گیا جس کے ذریعہ 25 ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی جن کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT