Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / احمد پٹیل کا دوبارہ راجیہ سبھا کیلئے انتخاب!

احمد پٹیل کا دوبارہ راجیہ سبھا کیلئے انتخاب!

نئی دہلی ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات میں گجرات سے دوبارہ نامزد کیا جائے گا ۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے پولیٹکل سکریٹری احمد پٹیل کو دوبارہ نامزد کرنے کی نائب صدر راہول گاندھی نے منظوری دیدی ہے ۔ کل ریاستی سینئر پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس میں احمد پٹیل کے نام کی منظوری دی گئی ۔ اگر وہ دوبارہ راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوتے ہیں تو اُن کا یہ پانچویں مرتبہ انتخاب ہوگا۔ کانگریس قیادت کو اُن کی کامیابی کا یقین ہے ، حالانکہ گجرات میں طاقتور سمجھے جانے والے شنکر سنہ واگھیلا پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ 162 رکنی گجرات اسمبلی میں کانگریس ارکان کی تعداد 57 ہے اور اُسے راجیہ سبھا نشست جیتنے کیلئے صرف 47 امیدواروں کی تائید درکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT