Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی اجرائی

اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی اجرائی

ایوان کونسل محمد محمد علی شبیر کے سوال پر حکومت کا جواب
حیدرآباد۔27ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے تمام اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کو ان کی رسائی کے مطابق اشتہارات کی اجرائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مسٹر ٹی ناگیشور ریاستی وزیر برائے عمارات و شوارع نے قانون ساز کونسل میں جناب محمد علی شبیر کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب محمد علی شبیر نے وقفہ سوالات کے دوران اردو ذرائع ابلاغ اداروں اور اخبارات کو اشتہارات کے معاملہ میں نظرانداز کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اردو اخبارات میں سرکاری ترقیاتی کاموں کی مناسب تشہیر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے گذشتہ تین سال کے بجٹ کی تفصیل دریافت کی جس کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے بتایا کہ سال 2014-15میں 102.02کروڑ خرچ کئے گئے جبکہ 2015-16کے دوران 265.86کرور کا بجٹ خرچ کیا گیا اور جاریہ سال 505.92کروڑ کی تخصیص عمل مے ںلائی گئی ہے۔ جناب محمد علی شبیر نے استفسار کیا کہ اندرون تین برس بجٹ میں اتنا اضافہ کیسے کیا گیا؟ جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ پہلا مالی سال 6ماہ کا رہا اور دوسرے سال ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا اور جاریہ سال جو ترقیاتی کام مکمل ہو رہے ہیں اور حکومت کے منصوبوں سے عوام کو واقف کروانے کیلئے زیادہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اخبارات کے علاوہ بیرونی ذرائع ابلاغ اور الکٹرانک میڈیا پر خرچ کئے گئے رقومات کی تفصیل بھی ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام کاموں کی مؤثر تشہیر کی جا رہی ہے۔مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے محکمہ جاتی اساس پر دیئے گئے اشتہارات کی تفصیل سے بھی ایوان کو واقف کروایا اور کہا کہ حکومت سے لسانی بنیادوں پر ذرائع ابلاغ میں کوئی تفریق نہیں کی جا رہی ہے بلکہ تمام اخبارات و اداروں کے علاوہ میڈیم اور اسمال نیوز پیپرس کو بھی اشتہارات جاری کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT