Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / اخبار سیاست مسلمانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں : زاہد علی خان

اخبار سیاست مسلمانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں : زاہد علی خان

تحفظات کیلئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کا اقدام جرتمندانہ ‘ نئی سیاسی بلندی کا ضامن
حیدرآباد ۔16اپریل (سیاست نیوز) نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسلمانان تلنگانہ کو حاصل تحفظات میں 8فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں 12فیصد کرنے کیلئے دونوں ایوانوں میں بل منظور کرواتے ہوئے ابتدائی مرحلہ کی کامیابی حاصل کرلی ہے اور توقع ہے کہ مستقبل میں ان کی یہ جرأت انہیں کامیابی کی نئی منزلوں پر پہنچائے گی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے 12 فیصد تحفظات کے بل کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ایڈیٹر سیاست نے ریاستی کابینہ اور مسلم تحفظات کی تائید کرنے والی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے مسلمان 60برسوں کے دوران حویلیوں سے نکل کر سڑک پر آگئے تھے کیونکہ ان کے ساتھ ہر معاملہ میں ناانصافی ہوتی رہی اورسرکاری سرپرستی میں ہونے والی ان ناانصافیوں کے نتیجہ میں قوم مسلم کونہ صرف ملازمتوں سے محروم ہونا پڑا بلکہ جب وہ اقتدار سے محروم ہوئے تو انہیں ہر طرف سے مظالم کا سامنا رہا ان کی ملازمتیں ختم ہوئی‘ زبان ختم کرنے کی کوشش کی گئی ‘ تہذیب و تمدن پر حملہ کیا گیا اور باغوں کے مالکین کو ٹھیلہ بنڈی پر میوہ فروش بنا دیا گیا۔ جناب زاہد علی خان نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کے ذریعہ ان کے بہتر مستقبل اور گذرے ہوئے دور کی واپسی کی بنیاد ڈالی ہے اگر ملت اسلامیہ منظم طریقہ سے ان مواقع کا فائدہ حاصل کرتی ہے تو وہ بہت جلد اپنے اسلاف کی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی کی ضامن ثابت ہو سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT