Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / اختتام سال تک گھر گھر گیس کنکشن کی فراہمی : ایٹالہ راجندر

اختتام سال تک گھر گھر گیس کنکشن کی فراہمی : ایٹالہ راجندر

حیدرآباد ۔20 جون ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ جاریہ سال کے اختتام تک گھر گھر تک گیس کنکشن فراہمی اسکیم پر عمل آوری کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ وزیر سیول سپلائیز و فینانس مسٹر ای راجندر نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ہر گھر گھر میں برقی اور نل کنکشن کی طرح گیس کنکشن بھی فراہم کرنا حکومت تلنگانہ کا اہم مقصد ہے ۔ وزیر موصوف جنہوں نے سکندرآباد علاقہ کے سکھ ویلیج میں واقع راجہ راجیشوری گارڈنس میں دیپم اسکیم کے تحت کنٹونمنٹ سے تعلق رکھنے والے 1900 افراد میں گیس منظوری کے دستاویزات حوالہ کررہے تھے‘ کہا کہ جاریہ سال کے اختتام تک ریاست تلنگانہ کے تمام مکانات میں گیس کنکشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی ایک گھر میں بھی گیس نہ رہنے کی شکایت نہیں پائی جائے گی ۔ مسٹر ای راجندر وزیر سیول سپلائیز نے مزید بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں حکومت دیپم اسکیم کے تحت دس لاکھ گیس کنکشنس اور سی ایس آر کی جانب سے دس لاکھ گیس کنکشن فراہم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT