Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / اختراعی صلاحیت کے حامل احمد محمد کو اوباما نے وائیٹ ہاؤس میں مدعو کیا

اختراعی صلاحیت کے حامل احمد محمد کو اوباما نے وائیٹ ہاؤس میں مدعو کیا

ہلاری کلنٹن اور فیس بک بانی کی جانب سے زبردست حوصلہ افزائی ‘ دوسروں کیلئے بھی رول ماڈل

واشنگٹن ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک 14 سالہ مسلم لڑکے جس نے اپنی ذہنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ٹائم پیس (میز پر رکھنے والی گھڑی جو الارم بھی بجاتی ہے) تیار کی تھی اور جسے خود اس کے اسکول ٹیچرس نے گھڑی نہیں بلکہ بم سمجھا تھا لیکن اس واقعہ کا ایک دوسرا پہلو اس وقت سامنے آیا جب احمد محمد نامی 14 سالہ لڑکے کی فیس بک اور گوگل کی جانب سے زبردست ستائش کی گئی اور اسے اب صدر امریکہ بارک اوباما نے تہنیت پیش کرنے وائیٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ احمد محمد انجینئر بننے کا خواہاں ہے، نے گھڑی تیار کرکے اپنے اسکول موقوعہ ارونگ، ٹیکساس میں لاکر ٹیچرس کو دکھایا لیکن بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے، ٹیچرس نے اسے بم سمجھ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی دیر میںاسکول کے ریسورس افسران نے گرفتار کرکے ہتھکڑیاں پہنادیں جو دراصل اسکول کے ’’معیاری طریقہ کار‘‘ کا ایک حصہ تھا۔

تاہم اس واقعہ نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا اور بات صدر امریکہ تک جا پہنچی۔ انہوں نے بغیر وقت ضائع کئے احمد محمد کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے علاوہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن اور فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے بھی لڑکے کی ہمت افزائی کے پیغامات روانہ کئے۔ صدر اوباما نے اپنے ٹوئیٹر پر جو پیغام تحریر کیا اس کے مطابق انہوں نے اس گھڑی کی تعریف کی اور احمد محمد سے خواہش کی کہ کیا وہ گھڑی وائیٹ ہاؤس لاسکتا ہے؟ تاکہ دوسرے بچوں کو بھی سائنس کے مضمون میں دلچسپی پیدا ہو۔ یہی وہ صلاحیتیںہیں جن سے امریکہ کا نام ہوتا ہے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے بھی اس واقعہ کو انوکھا قرار دیا اور کہا کہ ٹیچرس نے اگر حوصلہ افزائی نہیں کی تو وہ ان کی غلطی ہے لیکن امریکہ ایسا نہیں کرسکتا۔ اگر ہم کسی کے ساتھ بھی متعصبانہ رویہ روا رکھیں گے تو یہ خود ہمارے لئے ایک سبق بن سکتا ہے۔ لہٰذا صدر امریکہ نے اس موقع کو بہترین قرار دیتے ہوئے آئندہ ماہ وائیٹ ہاؤس میں منعقد شدنی اسٹرانومی نائیٹ میں شرکت کیلئے احمدمحمد کو مدعو کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT