Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اخلاص، انسان کا سب سے بڑا جوہر

اخلاص، انسان کا سب سے بڑا جوہر

بگدل میں جلسہ و درس تصوف سے خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد کا خطاب
بیدر۔ 6؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔عبادت میں تاثیرکی بہت اہمیت ہے ‘عبادت خالص اللہ کی حوشنودی سے کی جائے تو بندے میں وہ تاثر دکھائی دیتا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کو خدا یاد آجائے۔ ان خیالات کا اِظہار ڈاکٹر خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منعقدہ ماہانہ مرکزی جلسہ و درسِ تصوف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نماز ہم پر فرض کرکے جو تحفہ ہمیں دیا ہے اس نمازِ کو قائم کرنے کیلئے ہمیں سب سے پہلے وضو کو صحیح کرنا ہے۔انھوں نے اللہ کی وحدت اور اولیائے اللہ کی محبت کے بے شمار واقعات جلسہ میں حاضرمریدین و معتقدین کے سامنے رکھے ۔انھوں نے کہا کہ تقوی و پرہیزگاری بندے کوخدا کے قریب ترین کردیتی ہیں ۔ڈاکٹر خلیفہ شاہ محمد ادریس احمدقادری نے کہا کہ درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں ہر ماہ دو مرتبہ جید علماء دین و وعظین اور مقررین کو بلانے کا مقصد یہی ہے کہ قُرآن اور صاحبِ قُرآن کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔انھوں نے اولیائے اللہ کی بے شمار کرامات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔قبل ازیں درس ِ تصوف اور شجریہ عالیہ قادریہ کا ورد کرتے ہوئے تمام مریدین و معقدین اور حاضرین کیلئے دعا کی۔مولانا عبدالقادر المعروف جیلانی پاشاہ مفسر قُرآن حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ نے ہم سب کو ایمان کی دولت سے مالا مال فرمایا اور ہمیں زمین پر اپناخلیفہ بنایا۔اور ہمارا دین اسلام ہے اور قیامت کے دن اسلام ہی واحد مذہب ہوگا ۔اللہ تعالیٰ کو تمام انبیاء میں حضرت محمد ؐ سے بے انتہا محبت تھی اسی لئے اللہ نے قُرآن مجید میں فرمایا ہے کہ ہم نے حضرت محمد ؐ کو سارے جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم ہے ۔دین کی پہلی بنیاد یعنی نماز دین کا ستون ہے ‘اسی طرح روزہ تقوی و پرہیزگاری کا نام ہے جس سے دل میں اللہ کی محبت بڑھتی ہے۔کلمہ توحید کے ذریعہ انسان اسلام میں داخل ہوتا ہے اور اسلام کا سب سے اہم ستون کلمہ توحید ہے ۔اب رہازکواۃ اور حج کا معاملہ زکواۃ صاحبِ استطاعت پر فرض ہے اگر اس کے مال پر ایک سال کی مدت گزر جائے اور وہ زکواۃ نہ دے تو اللہ کے ہاں عذاب میں مبتلا ہوگا۔ اور آخری ستون حج ہے اس فرض کو ادا کرنے کیلئے آزاد ‘ بالغ اور صاحبِ استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے جو مالی و بدنی عبادت ہے ۔انھوں نے کہا کہ لوگوں میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔سب سے بڑا جوہر اخلاص ہے‘اللہ کی رضا مندی سب سے بڑا عمل ہے ۔انھوں پنجگانہ نماز کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ فرض نمازوں کے بعد نمازِ تہجد کی بڑی اہمیت ہے ۔اس موقع پر مولانا اسلم جاوید حیدرآباد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی القادری  صدر مرکزی تنظیم اصلاحِ معاشرہ کمیٹی حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کُل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ملک بھر دستخطی مہم کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔جس میں ہمیں بھر پور حصہ لینا ہے ۔انھوں نے حضرتِ بلال ؓ کی حضرت محمد ؐ سے محبت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔مولوی محمد لئیق احمد قادری بگدلی‘مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات شہ نشین پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT