Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اخلاقی اصول اور دیانت داری کو اپنانے مینجمنٹ پروفیشنلس پر زور

اخلاقی اصول اور دیانت داری کو اپنانے مینجمنٹ پروفیشنلس پر زور

حیدرآباد مینجمنٹ ایوارڈس تقریب سے گورنر نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے مینجمنٹ پروفیشنلس پر زور دیا کہ وہ پروفیشنل ایتھکس ( اخلاقی اصول ) پر عمل کرنے کے لیے خود کو وقف کردیں ۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل یہاں فیاپسی بلڈنگ پر منعقدہ 44 ویں حیدرآباد مینجمنٹ ایوارڈس 2016 تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایک لیڈر وہ ہوتا ہے جو راستہ دکھاتا ہے اور مینجمنٹ ایوارڈ یافتگان نے یہ کیا ہے ۔ تاہم مینجمنٹ اسکلس میں مزید مہارت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ایتھکس پر عمل کرنے سے اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اخلاق اور دیانت داری بہت اہم ہے اور مینجمنٹ پروفیشنلس پر زور دیا کہ وہ ان اقدار کو اپنائیں ۔ قبل ازیں ڈاکٹر وی کے سرسوت ، ممبر نیتی آیوگ نے جنہیں اس تقریب میں ایچ ایم اے کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ انہیں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کرنے پر اس اسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کئی مینجمنٹ پروفیشنلس کو ایوارڈس پیش کئے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT