Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / اخلاق کی امداد کیلئے ’’ناراض‘‘ افراد پر اعظم خان کی تنقید

اخلاق کی امداد کیلئے ’’ناراض‘‘ افراد پر اعظم خان کی تنقید

کانپور۔15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے متنازعہ وزیر اعظم خان نے آج گورنر رام نائک کے 45 لاکھ روپئے معاوضہ کی دادری سانحہ کے متاثرین کو ادائیگی پر اعتراض کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو اس امداد سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ وزیراعظم سے سوال کرسکتا ہے کہ یو پی حکومت کو یہ امداد واپس لینے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم سوگوار خاندان کو ادا کی گئی ہے۔ اگر اس پر کوئی ناراض ہو تو اس کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ سوگوار خاندانوں کو اسی قسم کے واقعات پر قبل ازیں بھی رقمی ادائیگی کی جاچکی ہے، اس وقت کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوا تھا۔ یہ مالی امداد اس لئے کی جاتی ہے ، کیوں کہ خاندان مالی مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ اندرون پانچ دن عطیہ جات کے ذریعہ ہمیں دوگنی رقم وصول ہوگئی۔ اعظم خان نے کل اپنے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT