Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین سربراہ کی سزائے موت منسوخ

اخوان المسلمین سربراہ کی سزائے موت منسوخ

قاہرہ ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج اخوان المسلمین کے اعلیٰ لیڈر محمد بداعی کے مقدمہ کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کو دی گئی سزائے موت کو منسوخ کردیا ہے۔ ان کے ہمراہ دیگر 11 افراد کو بھی سزاء سنائی گئی ہے۔ 2013ء میں بدامنی اور تشدد پھیلا کر حکومت کے خلاف حملے کرنے کے منصوبہ کیلئے یہ سزاء دی گئی ہے۔ 71 سالہ محمد بداعی ممنوعہ گروپ کے سپریم گائیڈ تھے اور دیگر 11 اخوان المسلمین کے ارکان کو بھی سزاء دی گئی تھی۔ دیگر 26 افراد کو بھی عمر قید کی سزاء دی گئی تھی جن پر دوبارہ مقدمہ چلے گا۔

TOPPOPULARRECENT