Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کے امیر محمد بدیع کو 10 سال سزائے قید

اخوان المسلمین کے امیر محمد بدیع کو 10 سال سزائے قید

قاہرہ ۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک فوجی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے اعلیٰ ترین قائد محمد بدیع اور دیگر دو سینئر قائدین کو 10 سال کی سزائے قید سنائی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013 ء میں شہر سوئز میں پرتشدد کارروائیاں کی تھیں۔ فوجی عدالت کے پہلے فیصلہ میں 72 سالہ بدیع کو سزائے قید سنائی گئی جبکہ ان کے دیگر دو سینئر ساتھیوں محمد البیلیاغی اور صفوت حجازی کو فی کس 10 سال کی سزائے قید سنائی گئی ۔ عدالت نے اخوان المسلمین کے 90 ارکان کو اسی مقدمہ میں عمر قید کی سزا دی جبکہ دیگر 56 ارکان کو 5 تا 7 سال کی سزائے قید دی گئی۔ 50 ملزمین کوعدالت نے بری کردیا۔

TOPPOPULARRECENT